اسلام آباد کا ایک اور ترقیاتی منصوبہ تیز رفتاری سے تکمیل کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایف ایٹ چوک انٹرچینج کا افتتاح کب ہوگا، وزیر داخلہ نے بتا دیا
بدھ کے روز وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر زیر تعمیر سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا، وزیرداخلہ نے اس اہم پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے۔
اسلام آباد کا ایک اور منصوبہ تیز رفتاری سے تکمیل کے قریب
سرینا چوک انںٹرچینج پراجیکٹ کے دو انڈر پاسز کی فنشنگ جاری۔اسفالٹ کا کام تیز، وزیرداخلہ محسن نقوی کا سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ،4 فروری کو پراجیکٹ کے افتتاح کا اعلان، فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت pic.twitter.com/opl34KvZJ8— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) January 29, 2025
اس موقع پر گفتگو میں وزیرداخلہ نے کہا کہ پراجیکٹ کے اطراف خوبصورت ہارٹیکلچر اور دیدہ زیب لائٹس نصب کی جائیں،رابطہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جائے،فلاح عامہ کا منصوبہ سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ 3 انڈر پاسز پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کون سے اہم ترین ترقیاتی پراجیکٹس شروع ہوچکے ہیں؟
وزیرداخلہ نے اعلان کیا یہ یہ انٹرچینج 4 فروری کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔