کراچی: محبت میں دھوکا کھانے والی امریکی خاتون لڑکے کے گھر پہنچ گئی

بدھ 29 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون لڑکے کے گھر پہنچ گئی ہے اور واپس جانے سے انکار کردیا ہے۔

امریکی خاتون گارڈن میں واقع اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں جا کر بیٹھ گئی ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ وہ واپس نہیں جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں پیار میں دھوکا: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کراچی پہنچ کر دربدر ہوگئی

پولیس افسران خاتون سے ملاقات کے لیے گارڈن پہنچ گئے، جن میں ایس ڈی پی او ڈیفنس فائزہ، ڈی ایس پی گارڈن قیصر علی اور ڈی ایس پی گارڈن قیصرعلی شامل ہیں۔

خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، پولیس

ایس ڈی پی او ڈیفنس فائزہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، امریکی خاتون تنہا ہے، ہم اسے سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں اور محفوظ مقام پر لے کر جائیں گے۔

پولیس کے مطابق نوجوان کے اہل خانہ گھر بند کرکے جا چکے ہیں جبکہ خاتون عمارت کی پارکنگ میں بیٹھی ہے، اب عمارت کی انتظامیہ نے فلیٹ کے دروازے بھی بند کر دیے ہیں۔

مجھے 3 ہزار ڈالر دیے جائیں، پھر بتاؤں گی کس سے شادی کرنی ہے، امریکی خاتون

امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے 3 ہزار ڈالر دیے جائیں پھر بتاؤں گی کہ مجھے کس نوجوان سے شادی کرنی ہے، مجھے پاکستانی پاسپورٹ اور ہر ہفتے 2 ہزار ڈالر چاہییں۔

اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ امریکی خاتون ایئرپورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر کسی نامعلوم مقام پر چلی گئی ہے۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ خاتون لڑکے کے گھر پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے فیصلہ کیا تھا کہ خاتون کو امریکی قونصل خانے کے حوالے کیا جائےگا، لیکن خاتون نے کہاکہ میں نے قونصل خانے میں نہیں جانا اپنے شوہر کے پاس جارہی ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قونصل خانے کی دو رکنی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچی تھی جہاں انہوں نے امریکی خاتون سے ملاقات بھی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قونصل خانے کے حکام کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے خاتون کو واپس بھیج دیا جائے لیکن اگر خاتون اس بات پر آمادہ نہیں ہوتی تو ہم زبردستی نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر امریکی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن پاکستان پہنچی تھی۔

’خاتون کا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے‘

خاتون کا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے جس کی عمر 33 برس بتائی جارہی ہے۔ جو پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔

خاتون کے کراچی پہنچنے پر لڑکے کے والدین یہ جان کر حیران ہوئے کہ خاتون ان کے بیٹے سے عمر میں تقریباً دو گنا بڑی ہے، اس کے علاوہ شوہر سے طلاق لے کر آئی ہے اور دوبچوں کی ماں بھی ہے۔

والدین کی ناراضی پر نوجوان اس خاتون کو چکمہ دے کر غائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی اس کی مدد سے کچھ دن گزارے اور پھر دربدر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کا واپسی سے انکار

دو روز قبل خاتون کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی تھی، گورنر کامران ٹیسوری نے خاتون کو پریشانی کی حالت میں دیکھ کر فوری ویزا جاری کرا دیا تھا تاہم آج خاتون نے واپس امریکا جانے سے صاف انکار کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ