ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

بدھ 5 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا کیا جائے گا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ اس ریلی کی قیادت وفاقی وزرا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر، آزاد کشمیر کے عوام کا کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ

وزارت امور کشمیروگلگت بلتستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت صدر آزاد کشمیر کریں گے جس میں ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے جبکہ گلگت بلتستان میں گورنر اوروزیر اعلیٰ گلگت بلتستان یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب اورگورنرپنجاب یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے۔ اسی طرح سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گورنر اوروزیراعلیٰ یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے۔ خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں گورنراور وزیر اعلیٰ یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کوہالہ پل کے مقام پرآزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کے اراکین انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں ائیرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز اور تمام بڑی شاہراہوں پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تصاویر، پوسٹرز اوربل بوڈز آویزاں کیے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وطن عزیز کے تمام تعلیمی اداروں میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مضمون نویسی اور تقاریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ایم کیو ایم کی طاقت عوام ہیں، خالد مقبول کا حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی کا اعتراف

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے