حافظ نعیم کو سنجیدہ سمجھتا ہوں، عمران خان کی طرح ضد نہ کریں، نثار کھوڑو

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان کو سنجیدہ شخص سمجھتا ہوں، عمران خان کی طرح ضد نہ کرے اور نہ اس کی زبان بولیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے عوام نے جو فیصلہ دیا وہ سب کے سامنے ہے، پیپلزپارٹی نے حیدرآباد میں کلین سوئپ کیا اور کراچی میں دیگر جماعتوں سے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔

پی پی سندھ کے صدر نے کہا کہ جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے، حافظ نعیم الرحمان عمران خان کی طرح ضد نہ کریں اور کراچی کو بہتر کرنا ہے تو اس کی زبان بھی نہ بولیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کسی کو سادہ اکثریت حاصل نہیں، جماعت اسلامی نے اعتراض کیا کہ رزلٹ دیرسے دیے گئے، حافظ نعیم کا یہ کہنا کہ سوسال میں بھی پیپلزپارٹی کراچی سے نہیں جیت سکتی، ایسی باتیں کرنا جمہوریت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے یہ کہتے تھے کہ پیپلزپارٹی الیکشن سے بھاگ رہی ہے، جب پیپلزپارٹی نے سبقت لے لی توانہیں اعتراض ہے۔

پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کو بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، ایم کیوایم والے کافی وقت کے بعد ایک ساتھ ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ کا پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کے لیے انڈین سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ننھے ولاگر شیراز کا شاندار اقدام، سوشل میڈیا کی کمائی سے اسکول اپگریڈ کروا دیا

خیبرپختونخوا اسمبلی: خود قانون منظور کرکے اسی کے خلاف قرارداد بھی منظور، جانیے دلچسپ کہانی

سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی

’گوگل اے آئی خلاصہ گلے پڑگیا‘، آن لائن ٹریفک متاثر ہونے پر ببلشرز کا احجتاج

ویڈیو

خیبرپختونخوا اسمبلی: خود قانون منظور کرکے اسی کے خلاف قرارداد بھی منظور، جانیے دلچسپ کہانی

عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان

عمران خان کے حکم پر علی امین گنڈاپور کا عجیب بہانہ، ایف بی آر نے بڑی آفر کردی

کالم / تجزیہ

قطر پر حملہ، چین کہاں ہے؟

نیا تھانیدار اور اندیشے

علیمہ خان پر انڈے، ظلم کی انتہا یا ابتدا؟