ٹی20 ایشیا کپ: پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کے لیے انڈین سپریم کورٹ میں درخواست دائر

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی سپریم کورٹ میں ایک درخواست  دائر کی گئی ہے جس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی 20 میچ منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، ایونٹ کے بارے میں ٹیم کپتان کیا کہہ رہے ہیں؟

 بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں 4 لا اسٹوڈنٹس کی جانب سے PIL پٹیشن(عوامی مفاد کی درخواست) دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزاروں کے مطابق حالیہ پہلگام حملے اور آپریشن سندور میں بھارتی شہریوں اور فوجیوں کی قربانیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا قومی وقار اور عوامی جذبات کے منافی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کرکٹ کو قومی مفاد، شہریوں کی جانوں اور مسلح افواج کی قربانیوں پر فوقیت نہیں دی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا

ساتھ ہی درخواست گزاروں نے نیشنل اسپورٹس گورننس ایکٹ 2025 کے نفاذ کی بھی استدعا کی ہے، درخواست وکلا سنیہا رانی، ابھیشیک ورما اور محمد انس چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار