عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ آپریشن اور ڈرون حملے بند کروائیں، عمران خان کی کے پی حکومت کو ہدایت

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ تمام سینیٹرز فوری طور پر کمیٹیوں سے مستعفی ہوں، ساتھ ہی یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ چند دنوں میں آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔

علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام باتیں بے بنیاد ہیں، تاہم بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں چکر آنے کی شکایت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے خود کہا کہ انہیں چلتے وقت چکر آتے ہیں، اس سلسلے میں ان کے طبی معائنے کی درخواست بھی جمع کرا دی گئی ہے۔

علیمہ خانم کے مطابق عمران خان نے پوچھا کہ آخر انہیں ہی کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس پر میں نے جواب دیا کہ یہ چاہتے ہیں آپ کا پیغام عوام تک نہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت کے باوجود پی ٹی آئی کے 25 اراکین تاحال قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی نہیں ہوئے

واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر