حیدرآباد میں وکلا کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، آخر معاملہ ہے کیا؟

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

4 روز قبل حیدرآباد میں بھٹائی نگر پولیس نے علی رضا ایڈووکیٹ کے خلاف جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں جعلسازی اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکےکار تحویل میں لےلی تھی جس کے خلاف وکلا برادری نے ایس ایس پی آفس پر دھرنا د ے دیا تھا جو نہ صرف اب تک جاری ہے بلکہ احتجاج میں شدت بھی آچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں وکلا کا احتجاج، معاملہ کیا ہے؟

وکلا کا مطالبہ یہ تھا کہ بھٹائی نگر تھانےکے ایس ایچ او اور ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجھار کو برطرف کرکے مقدمہ ختم کیا جائے لیکن مطالبات نہ ماننے پر اس معاملے میں شدت آتی جا رہی ہے۔

علاوہ ازیں24  گھنٹوں سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود حیدرآباد بائی پاس پر پولیس کے خلاف وکلا کا دھرنا جاری ہے جس کے باعث کراچی سے ملک کے دیگر حصوں کو جانے والی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ چکی ہیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین ایس ایس پی کے تبادلے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حیدرآباد بار ممبران سے اظہاریکجہتی، کراچی بار ایسوسی ایشن نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

مزید پڑھیے: کیا اس بار وکلا تحریک کامیاب ہوسکتی ہے؟

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی سندھ بار کونسل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور معاملے پر غور اور حل کے لیے آئی جی سندھ سے ملاقات کا کہا ہے۔

ضیاء الحسن لنجار نے معاملہ باہم گفت شنید و مشاورت سے طے کرنے کا بھی کہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اگر جوڈیشل انکوائری مقصود ہے تو اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، ہائیکورٹ حیدرآباد کے جج کی زیر نگرانی جوڈیشل انکوائری کی جائے اور جوڈیشل انکوائری کمیٹی میں بار کا نمائندہ، سینیئر پولیس آفیسر کو شامل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل انکوائری میں دونوں فریقین کے مابین فیصلہ سامنے آنے پر مرتکبین کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

وزیر داخلہ نے وکلا برادری سے التماس کیا کہ عوامی مفاد میں احتجاج ختم کریں اور قانون کو خود اپنا راستہ بنانے دیں۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پونڈ کا کیس: کیا عمران خان کے اپنے وکلا نے انہیں ناکام کیا؟ شٹ اپ کال کس کو ملی؟

دریں اثنا صدر ہائیکورٹ بار کی قیادت میں درجنوں وکلا حیدآباد روانہ ہوچکے ہیں، صدر ہائیکورٹ بار بیرسٹرفرازمیتلو کا کہنا ہے کہ ہم حیدرآباد بارایسوسی ایشن سے اظہاریکجہتی کے لیے جارہے ہیں، وکلا کےساتھ کہیں بھی زیادتی ہوہم آواز بلند کریں گے۔

انہوں نے مطالبہ کہ وکیل کےخلاف درج مقدمہ واپس اور زیادتی کرنےوالے پولیس افسرکےخلاف کارروائی کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں