پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کی منظوری

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خسارے کی شکار پی آئی اے کے ملازمین کے لیے اچھی خبر

ترجمان عبداللہ حفیظ خان کے مطابق چیئرمین پی آئی اے اسلم آر خان کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس  میں پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی اصولی منظوری دی ہے گئی ہے۔

عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل کیا گیا تھا جس کے بعد مہنگائی کی شرح نے ملازمین کے حالات کشیدہ کر دیے، تنخواہوں میں اضافے سے تجربہ کار افراد کو ادارے میں روکنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے مالی بحران کا شکار، ملازمین تنخواہوں سے محروم، متعدد پروازیں منسوخ

 ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی کل تعداد 7 ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے جس میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp