چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کا ایک اور اہم کھلاڑی ٹیم سے آؤٹ، نئے کپتان کا اعلان بھی ہوگیا

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی پیٹ کمنز، مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہوچکے تھے جبکہ مارکس اسٹوئنس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، اور اب فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ میں شکست سے معذرت کرلی۔

بدھ کو کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان کیا تو اس میں مچل اسٹارک کا نام شامل نہیں تھا جس کے بارے میں بتایا گیا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایونٹ میں شکست سے معذرت کی ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور جھٹکا، چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم میں شامل کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

سابق اسٹیو اسمتھ کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کی شاندار کامیابی کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ پہلے ہی واضح کرچکے تھے کہ پیٹ کمنز، مچل مارش اور جوش ہیزل ووڈ انجری کے باعث چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی مچل اسٹارک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اسکواڈ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مچل اسٹارک کے فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہوئے ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی حمایت کی ہے۔ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے اسٹارک کے فیصلے پر کہا کہ ہم مچل اسٹارک کے فیصلے کو مکمل طور پر سمجھتے اور اس کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ بین الاقوامی کرکٹ میں آسٹریلیا کے لیے غیر معمولی کمٹمنٹ دکھائی ہے۔ ان کی غیر موجودگی یقیناً ایک بڑا نقصان ہے، مگر اس سے کسی اور کھلاڑی کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

آسٹریلیا کے تینوں اہم فاسٹ بولرز کی عدم موجودگی کے بعد اسپنسر جانسن، بین ڈوارشیس، ناتھن ایلس اور شان ایبٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آرون ہارڈی نے مارکس اسٹوئنس کی جگہ لی ہے جبکہ تنویر سنگھا کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ کوپر کونوولی کو ٹورنامنٹ کے لیے ٹریولنگ ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کی شرکت مشکوک، اگلا کپتان کون ہوگا؟

آسٹریلیا اپنا پہلا میچ 22 فروری کو روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف لاہور میں کھیلے گا۔

آسٹریلیا کا چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے مکمل اسکواڈ:

اسٹیو اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، ایلکس کیری، بین ڈوارشیس، ناتھن ایلس، جیک فریزر-مگرک، آرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، اسپنسر جانسن، مارنس لبوشین، گلین میکسویل، تنویر سنگھا، میتھیو شارٹ، ایڈم زامپا۔

ٹریولنگ ریزرو: کوپر کونوولی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ