چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کی شرکت مشکوک، اگلا کپتان کون ہوگا؟

بدھ 5 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی ٹیم میں شمولیت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیٹ کمنز بھارت کے خلاف حالیہ بارڈر گواسکر ٹیسٹ سیریز میں ٹخںے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور تاحال مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے اور نہ ہی وہ بولنگ کرانے کے قابل ہوسکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا بڑا نقصان، اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے آؤٹ

آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلوی ون ڈے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق جمعرات کو سری لنکا روانہ ہوگی، تاہم آسٹریلوی اسکواڈ میں پیٹ کمنز کے شامل ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز انجری کے بعد سے اب تک دوبارہ بولنگ نہیں کرسکے، ان کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات بھی کم ہیں جس کا مطلب ہے کہ آسٹریلیا کو ایک نئے کپتان کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں گھنٹے سے بھی کم وقت میں فروخت

کوچ نے مزید بتایا کہ پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں اسٹیو اسمتھ یا ٹریوس ہیڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کا کپتان بنایا جاسکتا ہے۔ کوچ نے کہا کہ پیسر جوش ہزل ووڈ کے بھی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں، وہ ہپ کے مسئلے سے نمٹ رہے ہیں، وہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

توقع کی جارہی ہے کہ پیٹ کمنز اور ہیزل ووڈ کی عدم موجودگی میں شان ایبٹ کو ون ڈے اسکواڈ میں واپس بلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسپینسر جانسن کو بھی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اتنے نالائق سلیکٹرز نہیں دیکھے‘، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم سلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید

واضح رہے کہ کچھ روز قبل آسٹریلیا نے آل راؤنڈر مچل مارش کے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی تصدیق کی تھی۔ مچل مارش کو کمر کی انجری کے باعث چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش کو مسلسل کمر درد اور عدم استحکام کے باعث آئی سی سی مینز چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کر دیا گیا ہے۔ نیشنل سلیکشن پینل (NSP) اور آسٹریلوی مینز میڈیکل ٹیم نے انہیں مکمل بحالی کے لیے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی