یوٹیلٹی اسٹورز دیوالیہ ہوچکے، خواجہ آصف کا انکشاف

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز دیوالیہ ہوچکے ہیں، بوجھ عوام پر پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ملک ریاض پر ہاتھ ڈالے گی اور انہیں یو اے ای سے واپس لائے گی، خواجہ آصف

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاور کمپنیوں کی نجکاری کے معاملے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں گزری ہیں، ان کمپنیوں کے ملازمین کا کوئی فائدہ نہیں تو بوجھ عوام پر ہی پڑتا ہے، سیاسی مجبوریاں ہمیں مجبور کردیتی ہیں کہ ہم فیصلہ نہیں کرتے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 1970 میں جب یوٹیلٹی اسٹور متعارف کروایا گیا تو اس کی بہت اہمیت تھی، اب ان اسٹورز پر غیر معیاری سامان ملتا ہے، یہ ادارہ دیوالیہ ہوچکا ہے، یوٹیلٹی ملازمین کی تنخواہیں عوام پر بوجھ ہیں، اس لیے ملازمین کو متبادل آپشنز دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا مستقبل کیا ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ خسارے میں جانے والے اداروں سے نجات حاصل کررہے ہیں، متبادل روزگار کے لیے سب کو اکٹھے بیٹھنا چاہیے،نقصان والے اداروں کا متبادل تلاش کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ون ڈے سیریز، پاکستان و زمبابوے کی کپتان فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم

پی ایس ایل 11: فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعام رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

میٹا کو نیو میکسیکو میں ٹرائل کا سامنا، فیس بک اور انسٹاگرام میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

ہماری جماعت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا اظہار تشویش

ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مضبوط سائبر سیکیورٹی وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

ویڈیو

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

ڈرونز سے ایران کی نگرانی، کیا کسی بڑے حملے کی خفیہ تیاریاں ہورہی ہیں؟

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری