عمران خان کے خط پر آرمی چیف کا جواب ان کی جانبداری ظاہر کرتا ہے، اعتزاز احسن

منگل 18 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان اور قانون دان چوہدری اعتزاز احسن نے عمران خان کے خط سے متعلق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے جواب کو جانبداری قرار دے دیا۔

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ خط لکھنے سے کچھ نہیں ہوتا لیکن اس معاملے پر دیے گئے جواب سے آرمی چیف نے اپنی جانبداری ظاہر کردی ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیرکو ’خط نہیں ملا، اگر ملے گا تو بھی اس کو نہیں پڑھوں گا‘ جیسے جملے ادا کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

’خط وزیراعظم کو بھیجنے والی بات آئین کے مطابق ہے‘

اعتزاز احسن نے کہا کہ آرمی چیف کی وہ بات آئین کے عین مطابق ہے کہ وہ خط (ملنے پر اس کو) وزیراعظم کو بھجوادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے کوئی خط نہیں ملا، ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

انہوں نے کہا کہ خط وزیر اعظم پڑھیں اور آرمی چیف بھی پڑھیں کیوں کہ بھیجا انہیں گیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ خط میں بیان کی گئی باتوں یا مطالبات پر فیصلہ وزیر اعظم کریں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں فیصلے منتخب لوگ نہیں کر رہے۔

’وکلا تحریک کی لیڈرشپ کے لیے حامد خان موزوں نہیں‘

ان کا کہنا تھا کہ اگر وکلا تحریک ایک دفعہ چل پڑی  تو وہ حکومت پر ایک زوردار تھپڑ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے منہ بہت سے قوانین پر سخت مزاحمت ہوگی۔

مزید پڑھیے: عمران خان کا آرمی چیف کو خط قومی سطح کا جرم ہے، رانا ثنااللہ

اعتزاز احسن نے کہا کہ حامد خان وکلا تحریک چلانے کے لیے بہتر چوائس نہیں ہیں اور ان کی جگہ منیر ملک بہتر رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پارکنسن کی بیماری ہے اور میرے ڈاکٹر نے مجھے کسی جلوس یا مجمعے میں جانے سے منع کیا ہے اس لیے میں کسی تحریک میں شامل نہیں ہو سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت