حکومت بڑا سفاری پارک کس شہر میں بنا رہی ہے، کتنے مہینوں میں مکمل ہوگا؟

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں 10 ارب روپے کی لاگت سے سفاری پارک کی تعمیر کے منصوبے کی تصدیق کردی ہے۔

کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے اس منصوبے کا اعلان وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیرینا انٹرچینج کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کا آغاز، مسافروں کا شاندار استقبال

حکام نے مجوزہ سفاری پارک کو فاطمہ جناح پارک میں قائم کرنے کے آپشن پر غور کیا تھا، تاہم اب اس ضمن میں متبادل جگہوں کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور کی طرز پر دارالحکومت اسلام آباد میں بھی اسی نوعیت کی عوامی دلچسپی کا منصوبہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

واضح رہے کہ اس سے قبل بحیثیت نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے طور پر محسن نقوی اپنے دور حکومت میں لاہور میں سفاری پارک کی تعمیر کی نگرانی کی تھی۔

لیگی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے تحریری جواب میں وزیر داخلہ نے اسمبلی کو بتایا کہ سفاری پارک کا منصوبہ اپنی جگہ پر موجود ہے، تاہم اس کی ابھی تعمیر شروع نہیں ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور چڑیا گھر بھی نیلام کردیا گیا؟

وزیر داخلہ کے مطابق کام شروع ہونے کے بعد یہ منصوبہ 18 ماہ میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

دوسری جانب سی ڈی اے نے پچھلے 5 سالوں میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی سے 129 ارب روپے سے زائد آمدنی حاصل کی ہے، ان نیلامیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے دارالحکومت میں سفاری پارک سمیت مختلف ترقیاتی اقدامات پر عملدرآمد کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل