یورپی یونین نے شام پر سے متعدد اقتصادی پابندیاں ہٹالیں

پیر 24 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی یونین نے ملک کی سیاسی منتقلی کے دوران جمہوری ترقی کی حمایت کرنے کی کوشش کے طور پر شام پر سے متعدد اقتصادی پابندیاں ہٹا دیں۔

تنظیم نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس نے تیل، گیس اور بجلی، ہوا بازی سمیت ٹرانسپورٹ سیکٹر پر بھی پابندیاں معطل کردی ہیں۔

تاہم یورپی یونین نے خبردار کیا کہ اگر شام کی ڈی فیکٹو قیادت متوقع اصلاحات پر عمل درآمد نہیں کرتی ہے تو اس فیصلے کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام، اسد دور حکومت میں لاپتا افراد کے لواحقین کو اپنے پیاروں کی تلاش

یورپی یونین نے 5 بینکوں کو فنڈ دینے اور بعض اقتصادی وسائل فراہم کرنے کا امکان بھی بحال کردیا جبکہ شام کو ذاتی استعمال کے لیے پرتعیش اشیا کی ایکسپورٹ پر پابندیوں میں بھی نرمی کی جائے گی۔

تاہم یورپی یونین نے شام میں تمام اقتصادی شعبوں اور افراد پر پابندیوں کو برقرار رکھا ہے جو معزول صدر بشار الاسد کے دور میں لگائی گئی تھیں۔ ملک کی نئی قیادت نے مغرب پر زور دیا ہے کہ وہ پابندیوں میں نرمی کرے تاکہ شام کو برسوں کی ظالم حکمرانی اور خانہ جنگی سے نکالنے میں مدد مل سکے۔

یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے وزرائے خارجہ نے منتخب پابندیوں کو معطل کرنے کا فیصلہ شام میں ایک جامع سیاسی منتقلی اور اس کی تیزی سے اقتصادی بحالی، تعمیر نو اور استحکام کی کوششوں کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔

یورپی یونین نے مزید کہا کہ اگر شام کے عبوری حکمران غلط سمت میں آگے بڑھتے ہیں تو پابندیاں دوبارہ عائد کردی جائیں گی۔

مزید پڑھیے: بشار الاسد حکومت کا خاتمہ: شام نے روس کے ساتھ طویل المدتی فوجی معاہدہ ختم کردیا

یاد رہے کہ حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) مسلح گروپ کے رہنما احمد الشارع کو گزشتہ ماہ ملک کے بیشتر سابق باغی دھڑوں کے اجلاس کے بعد عبوری صدر نامزد کیا گیا تھا۔ ان کی تنظیم نے اسد خاندان کی 5 دہائیوں کی حکمرانی کا تختہ الٹ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاستی اور مذہبی فرض،’ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کا بل پارلیمنٹ سے منظور

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 3 اہلکار شہید، 3 زخمی

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟