مصر میں مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی اور ایسے میں حکومت نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے بجائے شہریوں کو مرغی کا گوشت چھوڑ کرپنجے کھانے کا مشورہ دے دیا۔
مصر میں مرغی کے پنجے کھانا انتہائی غربت کی نشانی سمجھا جاتا ہے جہاں ملک کی 30 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے ہے۔
مصر میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے جس کے باعث گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
گوشت کی قیمتوں میں 150 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ مرغی کھانے کو بھی ترس گئے اور ایسے میں حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کے بجائے عوام کو مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ دیا ہے۔