چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں قذاقی اسٹیڈیم لاہور اور ہوٹلز سے غیر ملکی ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران سیکیورٹی کی ڈیوٹی کرنے سے انکار پر لاہور میں 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف سے برطرفی کا معاملہ، شیر افضل مروت کیا کہتے ہیں؟
پولیس ذرائع کے مطابق اینٹی رائیٹ فورس کے اہلکاروں کو اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا۔ اہلکاروں کی برطرفی کی رپورٹ ایس پی اے آر ایف کے حکم پر درج کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان، دہشتگردوں کے آگے ہتھیارڈالنے کے الزام میں 15 لیویز اہلکار برطرف
برطرف اہلکاروں کی تفصیل سرکاری رپورٹ میں درج کرلی گئی ہے۔ برطرف کیے جانے والے اہلکار چیمپیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے جبکہ متعدد اہلکاروں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر آنے سے انکار کیا تھا۔
اعلیٰ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ برطرف اہلکاروں کا تعلق پولیس کے مختلف ونگز سے ہے۔













