تحریک انصاف سے برطرفی کا معاملہ، شیر افضل مروت کیا کہتے ہیں؟

بدھ 12 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بقول میڈیا رپورٹس پارٹی رہنماؤں کو شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے وی نیوز نے بدھ کو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے رہنماؤں اور شیر افضل مروت سے گفتگو کرکے معاملے کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

شیر افضل مروت نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت اپنے آبائی حلقے لکی مروت میں موجود ہیں اور ان کو پارٹی سے نکال دیے جانے کے حوالے سے کوئی بھی اطلاع نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی پارٹی کے کسی رہنما نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے رہنماؤں اور پارٹی چیئرمین سے گزارش کریں گے کہ وہ واضح کریں کہ آیا عمران خان نے ایسی کوئی ہدایت جاری کی بھی ہے یا نہیں۔

’عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے شیر افضل مروت کے حوالے سے کچھ بات کی تو تھی، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان سے بدھ کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے سینیٹر علی ظفر نے وی نیوز کو بتایا کہ ان کی اور بیرسٹر گوہر کی آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں دیگر سیاسی امور تو زیر بحث آئے تاہم شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت ان کے سامنے نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیے: ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ البتہ شیر افضل مرمت کے حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے ساتھ عمران خان کی کوئی گفتگو ہو تو رہی تھی۔

بیرسٹر گوہر کیا کہتے ہیں؟

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کا انہیں علم نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجا کو پھر آڑے ہاتھوں لے لیا، شوکاز نوٹس کا جواب جمع

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے عمران خان سے ایسی کوئی ہدایت نہیں ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کوئی بھی ہدایت آتی ہے تو اس پر فوری عمل کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 5 روپے 44پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5پیسے مہنگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی آزاد کشمیر انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق خبر جعلی قرار دے دی

غیر ارادی غلطی یا سوچی سمجھی سیاست؟، مولانا فضل الرحمان کو بیان واپس لینا چاہیے، رانا ثنا اللہ

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون