وزیراعلیٰ بلوچستان نے 20 سالہ پرانا قبائلی تنازعہ ختم کروا دیا

بدھ 26 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے جعفر آباد میں قبائلی عمائدین کے درمیان 20 سالہ پرانا تنازعہ ختم کروا دیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے جعفرآباد کا دورہ کیا، جہاں ان سے قبائلی عمائدین اور معتبرین نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے بگٹی قبائل کے 2 فریقین کے درمیان 20 سالہ دیرینہ تنازعہ کو ختم کروا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بغاوت کے پیچھے صوبے کی پسماندگی نہیں، سرفراز بگٹی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اپنی روایات کا امین ہے, یہاں کے تمام قبائلی تنازعات باہمی افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں گے، قبائلی معاشرہ اپنے رسم و رواج کے تحت چلتا ہے اور سیاسی حیثیت کے ساتھ ہمارا ایک مضبوط قبائلی پس منظر بھی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلو چستان نے کہا کہ بگٹی قبائل سمیت دیگر قبائل کی حمایت سے قبائلی تنازعات کے حل میں اہم پیشرفت ہورہی ہے، جعفر آباد سے قبل ہم نے سوئی میں قبائلی تنازعات حل کیے، الحمدللہ آج جعفرآباد میں ایک 20 سالہ پرانا قبائلی تنازعہ ختم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: تربت میں گرینڈ قبائلی جرگہ،علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلا شبہ امن و استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں اور قومی یکجہتی ہی بلوچستان کے استحکام کی ضمانت ہے، قبائلی تنازعات کے خاتمے کے بغیر بلوچستان میں ترقی کا خواب مکمل نہیں ہو سکتا قبائلی عمائدین کے تعاون سے دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہرضلع میں بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بلوچستان کے مستقبل کو روشن کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: اسلم رئیسانی کی ثالثی کامیاب، وڈھ قبائلیوں کے درمیان سیز فائر کا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور بھرپور کوشش ہے کہ حکومت کے ان اقدامات کا فائدہ عام بلوچستانی کو بھی ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی