100 سے زائد امریکی انٹیلیجنس اہلکار فحش جنسی گفتگو کرنے پر برطرف

جمعہ 28 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر ٹلسی گببارڈ نے کہا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی کے 100 سے زائد اہلکاروں کو حکومت کے ایک محفوظ چیٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے واضح طور پر فحش جنسی بات چیت کرنے کے الزام میں برطرف کر دیا گیا ہے۔ یہ چیٹ سسٹم حساس معلومات کے تبادلے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دُنیا بھر کی خواتین سیاستدان، اداکارائیں فحش ویب سائٹ کا شکار

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گببارڈ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ان اہلکاروں کا نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ٹول کا استعمال اعتماد کی سنگین خلاف ورزی ہے جو پیشہ ورانہ معیار اور اصولوں کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں فحاشی میں ملوث تھیٹر اداکاروں اور رقاصاؤں پر تاحیات پابندی لگانے کا فیصلہ

گببارڈ نے کہا کہ میں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ان سب کو برطرف کردیا جائے اور ان کی سیکیورٹی کلیئرنس کو بھی منسوخ کر دیا جائے۔

نیشنل انٹیلی جنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ گببارڈ نے ایک میمو جاری کیا تھا جس میں تمام انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ان اہلکاروں کی شناخت کریں جو غیر اخلاقی، فحش اور جنسی چیٹ رومز میں حصہ لے رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئینی عدالت کا بل بورڈز لگانے پر سخت ردِعمل، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

عامر خان کی سابق اہلیہ رینا دتّا کے فن پاروں کی نمائش میں حیرت انگیز شرکت

’آٹزم کا شکار بچے کو پلے ایریا میں جانے سے روک دیا گیا‘، ماں کا احتجاج، صارفین برہم

امریکا امن منصوبہ: ٹرمپ کے ایلچی آئندہ ہفتے پیوٹن سے ملاقات کریں گے

پی ٹی آئی رہنما پاکستان کی جی ایس پی پلس سہولت کیخلاف مہم چلا رہے ہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا