سوڈان سے بحفاظت نکالےگئے پاکستانیوں کی تعداد 700 ہوگئی: بلاول بھٹو

منگل 25 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ خانہ جنگی کے شکار سوڈان سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کے عمل کا سلسلہ جاری ہے۔مزید211 پاکستانیوں پر مشتمل قافلہ خرطوم سے سوڈان کی بندرگاہ پہنچ گیاہے۔قریباً 500 پاکستانیوں پر مشتمل پہلا قافلہ گزشتہ روز جدہ جانے کے لئے خرطوم سے سوڈان کی بندرگاہ پہنچا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قریباً 700 محصور پاکستانیوں کو باحفاظت جدہ لے جانے کے لئے خرطوم سے سوڈان کی بندرگاہ پہنچایا جاچکا ہے۔

وزیرخارجہ نے محصور پاکستانیوں کے انخلاء میں معاون تمام دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب سے اظہار تشکرکیا اور محکمہ خارجہ سمیت سوڈان سے پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی میں اپنا کردار ادا کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی