ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط کا حصول، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور آئی ایم ایف کی ٹیموں کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد اس وقت پاکستان میں موجود ہے، جسے پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں معاشی ترقی: کیا پاکستان کو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ٹیکس اور جرمانوں سے متعلق مقدمات تیزی سے نمٹائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایف بی آر 600 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے حوالے سے مقدمات کے ذریعے ریکوری کے لیے پُرامید ہے۔

پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے حصول کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ایک قسط وصول بھی ہوچکی ہے، اور اب پاکستان دوسری قسط کے حصول کے مشن پر ہے۔

اقتصادی جائزہ کے لیے آئی ایم ایف کے نمائندہ ناتھن پورٹر کی قیادت میں وفد کی پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت تیسرے روز بھی جاری رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، اس کے علاقہ آئی پی پیز کی نجکاری اور گردشی قرض کے حوالے سے بھی بتایا۔

پاور ڈویژن نے اپنی بریفنگ میں کہاکہ لائن لاسز میں کمی، بجلی چوری روکنے اور بلوں کی وصولی بڑھانے کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف حکام کو بجلی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کے منصوبے پر اعتماد میں لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے دوران گیس سیکٹر کے 3 ہزار ارب گردشی قرض کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، جسے ختم کرنے کے پلان پر غور کیا گیا۔ جبکہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکس اور جرمانوں سے متعلق مقدمات کو تیز رفتاری سے نمٹایا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف نے مطالبہ مان لیا، سیلز ٹیکس پر چھوٹ کے بعد کیا پی آئی اے کی نجکاری ہوجائے گی؟

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل جلد مکمل ہونے کے بعد قسط ریلیز ہو جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ڈیجیٹل اصلاحات، ادارہ جاتی احتساب اور عالمی اعتماد، پاکستان کی شفاف حکمرانی کی نئی حقیقت

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں