چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں دل کی گہرائیوں سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیم، متحرک قانون نافذ کرنے والے اداروں، معاون صوبائی حکومتوں، معزز آئی سی سی حکام، اور ان کرکٹ ٹیموں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آئیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کی محنت اور مشترکہ کوششوں کی بدولت اس عالمی ٹورنامنٹ کا انعقاد کامیابی سے ممکن ہوسکا اور یہ کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک تاریخی ایونٹ بن گیا۔
I would like to extend my heartfelt gratitude to the dedicated PCB team, the vigilant law enforcement agencies, the supportive provincial governments, the esteemed ICC officials, and the phenomenal cricket teams that traveled to Pakistan for the Champions Trophy 2025. Your…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) March 10, 2025
مزید پڑھیں:بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کو اس عالمی ایونٹ کی میزبانی پر فخر ہے، اور آپ کی قیمتی خدمات نے اسے ایک شاندار کامیابی بنایا۔ آپ کی لگن، محنت اور اتحاد نے نہ صرف کرکٹ کے جذبے کو بلند کیا بلکہ پاکستان کی بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کی صلاحیت کو بھی دنیا کے سامنے پیش کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید لکھا کہ یہ ٹورنامنٹ کھیل کا جشن تو تھا ہی، ساتھ ہی یہ تعاون اور عزم کی طاقت کا بھی مظہر تھا۔ ہم آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کو ایک ناقابل فراموش تجربہ بنایا۔ شکریہ کہ آپ نے ہمارے ساتھ مل کر تاریخ رقم کی۔