وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی آمد میں اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں سمندر پار پاکستانیوں نے فروری میں 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، سالانہ بنیادوں پر 3.8 فیصد اضافہ
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوں گی۔ انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں اور تاجروں کے اعتماد میں بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات کے بعد بہتر نتائج پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہاکہ فروری 2025 میں ترسیلات زر ریکارڈ 3.1 ارب ڈالر تک پہنچیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ مالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کی مالیت 36 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
محمد اورنگزیب نے پاکستانی تارکین وطن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ملک کی لائف لائن قرار دیا اور ملک کی معیشت میں ان کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں رواں مالی سال کے 7 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات و درآمدات میں اضافہ ریکارڈ، وزارت خزانہ
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم، حکومت اور کابینہ کی جانب سے ہم بیرون ملک کام کرنے والے اپنے تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔