بیٹی کی طبیعت میں بہتری، محمد یوسف نے دورہ نیوزی لینڈ کے دستیابی ظاہر کردی

منگل 11 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے دورہ نیوزی لینڈ سے دستیابی ظاہر کردی۔

یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، کونسے اہم کھلاڑی شامل؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے تھے، تاہم اب انہوں نے دستیابی ظاہر کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد یوسف کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔

محمد یوسف نے بیٹی کی علالت کے باعث نیوزی لینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے انہوں نے بورڈ کو باقاعدہ آگاہ بھی کردیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ محمد یوسف کی عدم موجودگی میں کسی کو بھی متبادل کے طور پر تعینات نہیں کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی کی نظر میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے کون موزوں؟

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی، جہاں 5 ٹی20 اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل