’امجد صابری کی میت غسل کے دوران مسکرانے لگی تھی‘، رمضان چھیپا کے انکشافات

جمعہ 14 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امجد صابری ایک مشہور پاکستانی قوال تھے جو 22 جون 2016 کو اُس وقت قتل کر دیے گئے جب وہ نجی ٹی وی کی رمضان نشریات کی ریکارڈنگ کے لیے جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے گاڑی کا پیچھا کرنے کے بعد اُسے روکا اور گاڑی کے دونوں جانب سے گولیاں برسائیں۔

ان کی عمر اس وقت تقریباً 39 سال تھی، امجد صابری نے اپنے اہل خانے میں 2 بیوائیں اور 5 بچے چھوڑے ہیں جن میں دو بیٹیاں اور تین بیٹے شامل ہیں۔ امجد صابری کی اچانک اور دل دہلا دینے والی وفات ان کے مداحوں کے لیے ایک دھچکا تھی جس پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

امجد صابری کو غسل چھیپا فاؤنڈیشن کے مالک رمضان چھیپا نے دیا، جنہوں نے حال ہی میں امجد صابری کے آخری غسل کے بارے میں حیران کن تفصیلات بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لمحہ فکریہ: امجد صابری کے قتل کے بعد ان کا خاندان شہر کیوں چھوڑ گیا؟

اس بارے میں بات کرتے ہوئے رمضان چھیپا نے کہا کہ وہ جب مردوں کو غسل دیتے ہیں تو مختلف چیزیں دیکھتے ہیں، پھر انہوں نے معروف قوال امجد صابری کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ جب وہ امجد صابری کو غسل دے رہے تھے تو ایک لمحے کے لیے رکے اور کانپنے لگے کیونکہ امجد صابری اچانک مسکرانے لگے تھے۔

رمضان چھیپا نے کہا کہ انہوں جلدی سے امجد صابری کے گھر والوں کو بلایا کہ ادھر آئیں اور انہیں دیکھیں، انہوں نے بتایا کہ امجد صابری کے گھر والوں نے انہیں دیکھتے ہی دعائیں، درود شریف، تلاوت اور نعتیں پڑھنا شروع کر دیں تو یہاں کچھ اور ہی ماحول بن گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اللہ ہی جانتا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی حقیقت کیا ہے۔

 

@gnnhd.official “امجد صابری کی میت غسل کے دوران مسکرانے لگی” رمضان چھیپا نے ایسا واقعہ سنایا کہ محسن بھٹی بھی حیران رہ گئے! #gnn #news #gkaysang #amjadsabri #latest #video ♬ original sound – Gnn HD Official

رمضان چھیپا کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ کسی نے کہا کہ امد صابری بے گناہ انسان تھے تو کئی صارفین نے اپنے پیاروں کے ساتھ ایسے ہی واقعات پیش آنے کا تذکرہ کیا۔

جبکہ چند صارفین ایسے تھے جنہوں نے رمضان چھیپا پر اس واقعہ کو شیئر کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ جو میت کو غسل دیتا ہے وہ رازدار ہوتا ہے اس لیے غسل میں جیسے بھی معاملات ہوں ان کو افشا نہیں کیا جاتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟