ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

منگل 30 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)  کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے واضح کردیا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو میرے دفتر سے آکر لے لی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل سے قبل روایتی ٹرافی فوٹو شوٹ، بھارتی ٹیم شریک نہ ہوئی

محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے مطالبے پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو ان کا کپتان اے سی سی کے دفتر آکر خود مجھ سے وصول کرلے۔

یہ معاملہ دبئی میں منعقدہ اے سی سی اجلاس کے دوران پیش آیا جس کی صدارت محسن نقوی نے کی۔ اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایشیا کپ کی ٹرافی کا باقاعدہ مطالبہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ جب راجیو شکلا نے ٹرافی حوالے کرنے پر اصرار کیا تو صدر اے سی سی محسن نقوی نے واضح کر دیا کہ یہ معاملہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے اور اگر بھارتی ٹیم کو واقعی ٹرافی چاہیے تو ان کا کپتان خود آکر دفتر سے لے جائے۔

مزید پڑھیے: ایشیا کپ فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کی ٹرافی شوٹ منسوخ

اجلاس کے دوران ایشیا کپ کی ٹرافی بھارتی ٹیم کو دینے کے حوالے سے کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، ایونٹ کے بارے میں ٹیم کپتان کیا کہہ رہے ہیں؟

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ 2023 کا فائنل جیتنے کے بعد اے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا اور نتیجتاً تقریب ٹرافی دیے بغیر ختم کر دی گئی تھی۔ اے سی سی انتظامیہ ٹرافی واپس لے گئی تھی اور جب کہ بھارتی ٹیم اسٹیج پر کھڑی انتظار کرتی رہ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

97 سالہ خاتون نے  ہوائی جہاز کے پروں پر کھڑے ہو کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ