پاکستان میں مزید 21 افراد کورونا کا شکار

جمعرات 27 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 21 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک  اعشاریہ 19 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 768 ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں سے 21 افراد کورونا کے شکار نکلے۔ کورونا کے شکار  10 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹوں میں کورونا سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کورونا کے 6 مریض جبکہ ملتان میں 2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 90 فیصد رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟