اس تصویر میں ایک ایسا کیڑا موجود ہے جسے اسٹک انسیکٹ (stick insect)کہا جاتا ہے کہ صرف 5فیصد لوگ ہی اس کیڑے کو دیکھ سکتے ہیں جبکہ 95فیصد افراد اسٹک انسیکٹ کو نہیں پہچان پاتے۔
اسٹک انسیکٹ جب کسی درخت کی شاخ پر بیٹھتا ہے تو بالکل بھی پتہ نہیں چلتا کہ یہ درخت کی ٹہنی ہے یا اسٹک انسیکٹ۔
اوپر دی جانے والی تصویر ایک درخت کی شاخ کی ہے۔ اس میں اسٹک انسیکٹ چھپا ہوا ہے لیکن 95فیصد افراد 4سیکنڈ میں اس کیڑے کو تلاش نہیں کر پاتے۔
تو پھر دیکھتے ہیں کہ آپ کا شمار 5فیصد والے افراد میں ہوتا ہے یا 95فیصد والے افراد میں؟
اوپر دی گئی تصویر کو غور سے دیکھیں کیا آپ کو اس میں کہیں اسٹک انسیکٹ نظر آرہا ہے؟
کیا آپ ابھی بھی تصویر میں کیڑے کو تلاش کر رہے ہیں؟ لگتا ہے آپ اسٹک انسیکٹ نہیں تلاش کر پائے۔
اسٹک انسیکٹ ڈھونڈنا ان افراد کے لیے آسان ہوسکتا ہے جنہوں نے پہلے سے اس کے بارے میں سن رکھا ہو مگر ایسے افراد کے لیے اس کیڑے کو تلاش کرنا مشکل ہوگا جنہوں نے پہلی بار اس کیڑے کا نام سنا ہے۔
ان افراد کی مشکل کو ہم آسان کر دیتے ہیں اور جواب بتا دیتے ہیں۔
نیچے دی گئی تصویر میں جو حصہ نشان زدہ ہے وہ اسٹک انسیکٹ ہے۔
اب آپ ہمیں کمنٹس میں بتائیں کہ آپ کا شمار 5فیصد والے افراد میں ہوتا ہے یا 95فیصد والے افراد میں؟