بانی پی ٹی آئی نے اپنے اوپر مذاکرات کے دروازے بند کر دیے ہیں، رانا ثنا اللہ

جمعرات 20 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرکے بانی پی ٹی آئی نے اپنے اوپر مذاکرات کے دروازے بند کر دیے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم 8 ماہ سے مذاکرات کا کہہ رہے ہیں، جو شخص قومی سلامتی اور ملکی وجود کے بارے میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار نہیں، اس سے مزید کیا گفتگو کی جا سکتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں، نہتے مسافروں کو شہید کیا گیا، یہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہیں ختم کیا جانا ضروری ہے۔ دہشتگردی کی کارروائیوں کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، لیکن ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا نے وہی پراپیگنڈا کیا جو انڈین میڈیا کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان واقعات میں ملوث ’را‘ دہشتگردوں کی ’ماں‘ کا کردار ادا کر رہی ہے، رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوتے ہی انڈین میڈیا نے شور و واویلا شروع کردیا، یوں لگتا ہے جیسے انڈین میڈیا اور مخصوص سیاسی جماعت کو اس حملے کا پتا تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں را کا ہاتھ ہے۔ فنڈنگ اور اسلحہ بھی وہیں سے آتا ہے لیکن پوری قوم کو اپنے شہدا اور غازیوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمارے قائد ہیں اور ہمیں ان کی رہنمائی میسر ہے۔ عید کے بعد اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ 7 اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں7900 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آئندہ مون سون سے قبل تیاری کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ