بلوچستان واقعات میں ملوث ’را‘ دہشتگردوں کی ’ماں‘ کا کردار ادا کر رہی ہے، رانا ثنا اللہ

اتوار 16 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ دہشتگردوں کی ماں کا کردار ادا کررہی ہے جو بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: وزیرداخلہ کو وہاں بھیج بھی دیتے تو وہ کیا کرتے؟ رانا ثنااللہ

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ حالیہ واقعے میں تمام دہشتگردوں کو ہلاک اوور تمام افراد کو بازیاب کروایا جا چکا ہے، دہشتگردی کےلیے افغان سرزمین کا استعمال ہونا افسوسناک ہے، افغان حکومت کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہو رہے ہیں، بلوچستان میں کوئی بڑا آپریشن نہیں ہو رہا، خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشتگردوں کیخلاف روزانہ آپریشن ہو رہے ہیں، جس  سے دہشتگردوں کا قلع قمع  بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا ردعمل عمران خان کو صاف جواب ہی سمجھا جائے، رانا ثنااللہ

ان کا کہنا تھا کہ قومی وقار اور سلامتی کے خلاف تمام سازشیں ناکام بنائیں گے، دہشتگردی پر جو پروپیگنڈا بھارت کررہا ہے وہی ایک مخصوص سیاسی جماعت بھی کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی اردن اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

گھریلو تنازع خونریز سانحے میں بدل گیا، دستی بم کے دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

’مسلح بغاوت جہاد نہیں بلکہ فتنہ و فساد ہے، اسلامی تعلیمات امن، نظم اور قانون کی پابندی کا درس دیتی ہیں‘

یومِ استحصالِ کشمیر: بھارت 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات واپس لے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے جائیکا کے صدر کی ملاقات، معدنیات، ہنرمندی اور ایس ایم ایز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

5 اگست کے بھارتی اقدامات مسترد، پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے