دہی کے مزیدار کباب، گُڑ،ٹماٹر اور کاجو کی چٹنی کے ساتھ

جمعہ 28 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دہی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ صدیوں پہلے جب لوگ مشکیں پانی بھرنے کے لیے استعمال کیا کرتے تھے تو کسی نے مشک میں دودھ ڈال دیا ہوگا اور وہ دودھ پھر دہی بن گیا ہو گا۔

آج تک آپ نے دہی کی لسی ،کڑھی یا چٹنی ہی کھائی ہو گی۔ کیا آپ نے کبھی دہی کے کباب کھائے ہیں؟یقیناً ہم میں سے زیادہ تر لوگوں نے نہیں کھائے ہوں گے۔

چلیں ! آج ہم آپ کو دہی کے کباب بنانا سکھاتے ہیں جنہیں گُڑ، ٹماٹر اور کاجو کی لذیذ چٹنی کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے:

کباب کی فلنگ کے لیے اجزا

گھی۔۔۔۔۔ڈیڑھ کھانے کا چمچ
کاجو۔۔۔۔۔ آدھا کپ
پیاز۔۔۔۔۔ ایک تہائی کپ(فرائیڈ)
سونف ۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
دھنیا کے پتے ۔۔۔۔۔ایک چوتھائی کپ
نمک ۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
لال مرچ۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
زیرہ پاؤڈر۔۔۔۔۔ آدھا کھانے کا چمچ(بھونا ہوا)
لٹکا ہوا دہی۔۔۔۔۔2کھانے کے چمچ

دہی کباب کے لیے اجزا

لٹکا ہوا دہی ۔۔۔۔۔2کپ
نمک۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
کالی مرچ ۔۔۔۔۔ آدھا کھانے کا چمچ(کُٹی ہوئی)
بریڈ کرمبز۔۔۔۔۔ایک تہائی کپ(تازہ)
جائفل۔۔۔۔۔آدھا کھانے کا چمچ(کدو کش کی ہوئی)
چنے کا بیسن۔۔۔۔۔ایک چوتھائی کپ(بھونا ہوا)

ٹماٹر کی چٹنی بنانے کے لیے اجزا

ٹماٹر۔۔۔۔۔4سے5
ادرک۔۔۔۔۔ گول ٹکڑوں میں کٹی ہوئی4سے 5
سبز مرچ۔۔۔۔۔۔2عدد
کاجو۔۔۔۔۔8سے10
نمک۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
لیمن جوس۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ
تیل ایک کھانے کا چمچ
گڑ۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ

دہی کباب بنانے کے لیے دہی تیار کرنے کا طریقہ

دہی کو ململ کے کپڑے میں ڈالیں اور لٹکا دیں۔ دہی کو فریج میں کسی طرح لٹکایا جا سکتا ہے۔ اگر صحن یا کچن وغیرہ میں دہی لٹکائیں گے تو اس کے کھٹا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

آپ کو کم سے کم 8گھنٹے دہی لٹکانا ہے۔8گھنٹے لٹکانے کے بعد دہی کی شکل چیز جیسی ہو جائے گی۔

کباب کی فلنگ بنانے کا طریقہ:

ایک پین میں تیل ڈالیں اور اس میں کاجوؤں کو ہلکا سا بھون لیں۔ ہلکا سا بھون لینے کے بعد چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ایک پیالے میں ڈال دیں۔

اب ہلکے فرائی کیے ہوئے پیازوں کو بھی چھری کی مدد سے باریک کر لیں اور کاجوؤں میں شامل کریں۔

اب اس میں سونف ڈالیں۔ باریک کٹی ہوئی سبز مرچ اور باریک کٹے ہوئے دھنیا کے پتے شامل کریں۔

پھر اس میں نمک،لال مرچ، زیرہ پاؤڈرڈالیں اور مکس کر لیں۔

اب اس میں لٹکا ہوا دہی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔

 

دہی کباب کا پیسٹ بنانے کا طریقہ:

لٹکے ہوئے دہی میں نمک، کالی مرچ، تھوڑے سے تازہ بریڈ کرمبز، جائفل اور بھونے ہوئے چنوں کا بیسن شامل کر کےاچھی طرح مکس کر لیں۔

اب ایک برتن میں بریڈ کرمبزکا ڈالیں۔

پھر دہی کباب کے لیے بنائے گئے پییسٹ میں سے تھوڑا سا پیسٹ لیں اور اس میں فلنگ کے لیے تیار کیا گیا مصالحہ بھر دیں اور کباب کی شکل بنا لیں اور اس پر اچھی طرح بریڈ کرمبز لگا لیں۔

اسی طرح دہی کے پیسٹ کے جتنے کباب بنیں مصالحہ بھر کر بنا لیں اور سب پر بریڈ کرمبز لگا لیں۔

اب ان کبابوں کو ایک ڈش میں ڈال کر 5منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

5منٹ بعد کباب فریج سے نکال کر تل لیں۔

گُڑ،کاجو اور ٹماٹر کی چٹنی بنانے کا طریقہ:
ٹماٹر ، ادرک، ہری مرچ ، کاجو، نمک،لال مرچ، گڑ، لیموں کا رس اور تیل ڈال کرگرائینڈ کر لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp