اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا، گلوکار سلمان احمد پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پیر 7 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کیوں ہوا؟

پولیس کے مطابق گلوکار سلمان احمد کے خلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق گلوکار سلمان احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی اداروں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، جبکہ نفرت انگیز پوسٹیں بھی وائرل کی گئیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے خود سلمان احمد کی پوسٹ دیکھی، جس کے ذریعے پروپیگنڈا کیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد

واضح رہے کہ گلوکار سلمان احمد کو گزشتہ سال پی ٹی آئی سے اس بنیاد پر نکال دیا گیا تھا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹیں شیئر کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp