پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد

جمعہ 28 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی مقامی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں صحافی فرحان ملک 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی یسریٰ اشفاق نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔

درخواست ضمانت مسترد ہونے پر فرحان ملک کے وکیل معیز جعفری نے کہاکہ ہم اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ذاتی طور پر طلب کیا تھا، جبکہ اجازت کے بغیر ملزم کو دوسرے مقدمےمیں گرفتار کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیاکہ جیل کسٹڈی کے بعد ملزم کو کہاں لے کر جانا تھا، تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ دوسرے مقدمے کے لیےعدالت میں تھا تو پتا چلا کہ ملزم کو کسی اور کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ تو قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں