امریکی ٹیرف کے ترقی پذیر ملکوں پر برے اثرات مرتب ہوں گے: ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 10 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ اہم تعلقات ہیں، حال ہی میں نمائندہ خصوصی کا دورہ کابل کافی اہم رہا جس دوران متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے امریکا کی جانب سے ٹیرف معطل کرنے کی اطلاعات اور سعودی عرب کی جانب سے 14 ممالک کے لیے ویزا معطلی کی رپورٹس دیکھی ہیں، اس حوالے سے متعلقہ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کی جانب سے تیز رفتار ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم نے بھی ایک اسٹیرنگ کمیٹی قائم کی ہے، چین ہمارا اتحادی دوست اور ہمسایہ ہے، ہم امریکا کی جانب عائد ٹیرف کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ملکوں پر اس کے برے اثرات مرتب ہوں گے، چاہتے ہیں کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے سے حل ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹیرف وار: کیا چین براستہ پاکستان امریکا سے تجارت کر سکتا ہے؟

امریکا کی جانب سے طالبعلموں کے ویزے ختم کئے جانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ اس سلسلے میں تفصیلات اکٹھی کر رہا ہے، طالبعلموں کو ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی، سعودی عرب کی جانب سے 14 ملکوں پر ویزہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں، ہم اس سلسلے میں تفصیلات حاصل کر کے جواب دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں اپنے افغان بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی غیر امتیازی سلوک نہیں، اس کا اطلاق پاکستان میں موجود تمام غیر ملکیوں پر ہوتا ہے، مہاجرین کی خطرناک صورتحال کے بارے میں بین الاقوامی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ملک بھی مہاجرین کے معاملے ہم سے زیادہ دریا دل نہیں رہا، ویزا لے کر افغان مہاجرین پھر واپس آسکتے ہیں، یہ بارڈرز کی سکیورٹی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، افغان مہاجرین کی جائیدادوں کے معاملے پر پالیسی کے بارے میں افغان ڈیسک سے معلوم کرکے بتاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، متحدہ عرب امارات نے نئی ویزا پالیسی جاری کردی

افغانستان میں امریکی سفارت خانے کی توسیع کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان کا معاملہ ہے جبکہ انہوں نے بگرام ایئر بیس کی امریکا کو حوالگی کے بارے میں کہا کہ ابھی تک یہ صرف ایک افواہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا قریبی دوست اور ہمسایہ اور اہم ملک ہے، جے سی پی او ایک پیچیدہ مسئلے کے حل کی عمدہ مثال ہے، ایرانی نیوکلیئر ڈیل کے معاملے پر ہم نے جے سی پی او کی حمایت کی تھی اور ہم چاہتے کہ اس طرح کے متنازع معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہوں۔

شفقت علی خان نے کہا کہ چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری ہمارے لیے بہت اہم ہے اور چینی دوستوں کی حفاظت ہمارے لئے بہت اہم ہے اور ہم ان کی حفاظت کے لئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی جاری ہے، ہم انسانی امداد بھجوا رہے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ امداد وہاں پہنچ نہیں پا رہی جو انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے بھارت میں وقف ترمیمی بل کو غاصبانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کے ذریعے مسلمانوں کی کئی مساجد اور درگاہیں سرکاری قبضے میں لی جا رہی ہیں، جو عوام کے حقوق کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کو مزید کونے میں دھکیل کر اکثریت کا تسلط قائم کرنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کا رابطہ، افغانستان میں فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بار افغانستان میں غیرملکی ہتھیاروں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار پاکستانی سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال ہوتے ہیں، امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ اور اسحاق ڈار کے درمیان رابطے میں اس پر بات ہوئی۔

امریکا کی جانب سے میزائل پروگرام پر عائد پابندیوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارا میزائل پروگرام indigenous ہے اور اس بارے میں ہم تمام بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی