چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفیروں کی ملاقات، عدالتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

پیر 14 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیروگلو اور ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے آج سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔

چیف جسٹس نے دونوں سفیروں کو خوش آمدید کہا اور دونوں ملکوں کے ساتھ پاکستان کے باہمی احترام پر مبنی تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی تحسین کی۔

یہ بھی پڑھیں مینار پاکستان ترکیہ کے پرچم سے روشن، ’یہ پاکستان کا برج خلیفہ ہے‘

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تین ملکوں کے درمیان مشترکہ ثقافتی ورثے اور باہمی عزت و احترام کا ذکر کیا۔

ترکیہ کے سفیر سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط عدالتی تعلقات خاص طور پر شریعہ اکیڈمی میں دونوں ملکوں کے اشتراک سے جاری جوڈیشل ایکسچینج پروگرام کی تعریف کی۔

چیف جسٹس نے زور دے کر کہاکہ ایسے پروگراموں کا دائرہ ضلعی عدلیہ تک بڑھانے ضرورت ہے تاکہ ضلعی عدلیہ کے افسران ترکیہ کے عدالتی نظم و نسق، ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے آگاہ ہو سکیں۔

سفیر نذیروگلو نے ترکیہ کی آئینی عدالت کے چیئرمین کی جانب سے چیف جسٹس کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور عدالتی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی سفیر سے چیف جسٹس کی ملاقات کے دوران بھی دونوں ملکوں نے عدالتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ایرانی سفیر نے چیف جسٹس کو ایرانی چیف جسٹس کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور انہیں ایران کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے چیف جسٹس بھی جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور ایران کے مابین باہمی تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر

اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس طرح کے اعلیٰ سطحی دورے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور ادارہ جاتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے دونوں سفیروں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری لنکا کے لیے انسانی امداد پر بھارت کی سفارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کو 200 ٹن سامان بحری جہاز سے بھیجنا پڑگیا

کم عمر بچے کی گاڑی چلاتے پرانی ویڈیو وائرل، ’کیا یہ وہی ابوذر ہے جس کی گاڑی سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہوئیں؟‘

محمد ظفر الحق حجازی 4 سال کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر بم دھماکے میں 3 اہلکار شہید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت

کویت میں آئندہ برس جنوری میں 6 عام تعطیلات کا اعلان

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟