پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان
آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور کی اننگز
لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے، جبکہ جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 136 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 76 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ ڈیرل مچل نے 75 رنز اسکور کیے۔
اس کے علاوہ سیم بلنگز نے 19، محمد نعیم 7 اور عبداللہ شفیق نے 6 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ عباس آفریدی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
کراچی کی اننگز
202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار دکھائی دی، اور کھلاڑی وکٹ پر آتے اور جاتے رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ 39 اور حسن علی 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر، جیمز وینس اور عرفات منہاس صفر پر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ شان مسعود 18، ٹم سیفرٹ 18، عرفان خان 6، فواد علی 2 اور عباس عباس آفریدی نے ایک رن اسکور کیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حسن علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور رشاد حسین 3،3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
ٹاس کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اچھا ٹوٹل بنا کر دفاع کریں گے، پہلا میچ مشکل رہا، ہر ٹورنامنٹ میں ایسا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: بائننس اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی پارٹنرشپ کا اعلان
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہاکہ ہم اگر ٹاس جیت بھی جاتے تو فیلڈنگ ہی کرتے، آج کے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔














