ججز کی کردار کشی: پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن، 14 لاکھ سے زائد ویب لنکس بلاک

جمعہ 16 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غیر قانونی اور نامناسب ڈیجیٹل مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں 14 لاکھ سے زائد ویب لنکس اور یو آر ایل بلاک کر دیے گئے۔

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی سے متعلق کیس میں پی ٹی اے نے ایک جامع رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، یوٹیوب، ایکس اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس میں سب سے زیادہ بلاکنگ فیس بک اور ٹک ٹاک پر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سم یا ڈیوائس سے کی جانے والی کسی بھی ایکٹیویٹی کا ذمہ دار براہ راست صارف ہوگا، پی ٹی اے کا انتباہ

فیس بک کے 2 لاکھ 29 ہزار لنکس کی جانچ پڑتال کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار لنکس بلاک کیے گئے، جبکہ انسٹاگرام پر 43 ہزار یو آر ایل چیک کیے گئے جن میں سے 38 ہزار بند کر دیے گئے، یوں انسٹاگرام پر بلاکنگ ریٹ 87 فیصد رہا۔

ٹک ٹاک پر سب سے سخت کارروائی دیکھنے میں آئی، جہاں ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد غیر قانونی مواد کے لنکس چیک کیے گئے اور ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد ویڈیوز کے لنکس بلاک کیے گئے۔

پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر بلاکنگ ریٹ 94 فیصد رہا جو تمام پلیٹ فارمز میں سب سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ سے بچاؤ، پی ٹی اے کی صارفین کو ہشیار رہنے کی ہدایت

یوٹیوب پر 72 ہزار لنکس کی جانچ کے بعد 64 ہزار سے زائد لنکس بلاک کیے گئے، جبکہ ایکس کے ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد لنکس کی جانچ کے بعد 70 ہزار 800 لنکس بند کیے جا سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بلاکنگ ریٹ سب سے کم رہا جو صرف 62 فیصد تھا۔

پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق دیگر مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر 8 لاکھ 98 ہزار لنکس میں سے 8 لاکھ 91 ہزار لنکس بلاک کیے گئے۔

مزید پڑھیں: حکومت نان پی ٹی اے فونز پر 4 قسم کے کونسے ٹیکس وصول کر رہی ہے؟

مجموعی طور پر توہین عدالت، بیہودگی، مذہب مخالف، پراکسی اور نفرت انگیز مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 لاکھ سے زائد لنکس اور یو آر ایل بند کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیہودگی اور اخلاقیات کے خلاف مواد سرفہرست رہا، جس کے تحت 10 لاکھ 61 ہزار سے زائد لنکس بلاک کیے گئے۔

اس کے علاوہ ریاست اور دفاع پاکستان کے خلاف مواد پر 1 لاکھ 48 ہزار، مذہب کے خلاف مواد پر 1 لاکھ 9 ہزار سے زائد لنکس بلاک کیے گئے۔

اسی طرح فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد پر 76 ہزار لنکس بند کیے گئے۔ ہتک عزت اور جعلی شناخت سے متعلق مواد پر بلاکنگ ریٹ دیگر کیٹیگریز کے مقابلے میں کم رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی