پاکستان تحریک انصاف نے پچھلے ہفتے پنجاب میں انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کی تو اس پر ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ پنجاب میں 20 ارکان سے ٹکٹ واپس لے لیے گئے۔ جن ارکان سے ٹکٹ واپس لیے گئے انہوں نے الزامات کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردیا۔ تحریک انصاف کے مخالفین تو اس میں شامل تھے ہی لیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سرگرم رہنما بھی تنقید کرتے نظر آئے۔
جہاں ایک طرف پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر زمان پارک کے باہر احتجاج ہوا تو دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنماؤں نے ٹی وی پرآ کر غیرمحسوس انداز سے اس تقسیم پر ناراضی کا اظہار کیا۔ فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے بیانات کو خاص طور پر بہت اہمیت کے ساتھ دیکھا گیا۔ ٹکٹوں کی تقسیم جماعت میں بھی تقسیم کا باعث بنی۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پنجاب کا ٹکٹ نہ ملنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ میری خواہش تھی کہ میں پنجاب میں رول پیش کروں، پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر یہ عہدہ عثمان بزدار کو دیا گیا تو حیرانی ہو گی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا تھا کہ میں، شاہ محمود قریشی اور حماد اظہر وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہشمند تھے لیکن ہمیں ایم پی اے کا ٹکٹ نہیں ملا۔
ابھی پارٹی کی جانب سے بیانات کا سلسلہ تھما نہیں تھا کہ ہفتہ کے روز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی جس میں پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے مبینہ طور پر طے کی گئی رقم کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی۔
اس کے بعد یہ مبینہ آڈیو لیک سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ ردِعمل دیکھنے میں آیا۔
انیس نوید نامی صارف لکھتے ہیں کہ مبینہ آڈیو لیک کے مطابق ایم پی اے کا ٹکٹ حاصل کرنے کا ریٹ صرف ایک بیس ہے، انہوں نے سابق چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیئر ثاقب نثار کیا 70 روپے کا بندوبست کرنے سے میں ایم پی اے کا ٹکٹ حاصل کر سکتا ہوں کیونکہ میں پہلے ہی ڈیم فنڈ میں 50 روپے عطیہ کر چکا ہوں۔
"Aik Bees" is the standard rate for getting MPA Ticket of PTI (as per this alleged audio leak).
Dear @SaqibNisarCJ , since I have already donated 50Rs to dam fund, can I get MPA ticket from PP-208 if I arrange 70Rs more⁉️🤔 https://t.co/e80jcvlkL1— Anees Naveed (@AneesChaudhary_) April 29, 2023
ایک صارف نے اس کو گاڑیوں کی نئی قیمت سے جوڑتے ہوئے لکھا کہ ٹویوٹا کرولا کی نئی قیمت ’ایک کروڑ بیس لاکھ‘ ہے۔
New Price of Toyota Corolla "Aik crore bees laakh". https://t.co/N7oow7Sc5z
— Motasim Bajwa (@motasim) April 29, 2023
ذیشان نامی صارف نے مبینہ آڈیو لیک کی صورتحال کے حوالے سے مزاحیہ انداز میں ایک میم شیئر کی جس میں لکھا کہ ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اپنے والد سے پوچھتے ہیں کہ جمعہ کا خطبہ کتنے بجے ہے جس پر ثاقبت نثار کا کہنا تھا ایک بیس۔
Najam Saqib: Baba jumma kitnay bajay hai
Saqib Nisar: Aik bees pic.twitter.com/jugSrXutVX— 🇵🇰Zeeshanزیشان🍉🇮🇪 (@Z__AC) April 29, 2023
صحافی ماجد نظامی نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ایم پی اے ٹکٹ کے لیے “ایک بیس” انتہائی مناسب، معقول اور جائز لگ رہا ہے۔
ایم پی اے ٹکٹ کے لیے "ایک بیس" انتہائی مناسب، معقول اور جائز لگ رہا ہے https://t.co/ggMkQSAnsv
— Majid Nizami (@majidsnizami) April 29, 2023
ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ الیکشن ملتوی ہونے کی صورت میں خریدا ہوا ٹکٹ واپس نہیں ہو گا۔
مطلب تماشا ختم پیسہ ہضم 😉 pic.twitter.com/dBq58xA8Yk
— Irfan 🇵🇰 🇵🇸 عرفان (@irfan_farooq70) April 29, 2023
جہاں ایک طرف مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے سوشل میڈیا پر میمز کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں سیاسی جماعتوں کے حامی اور مخالفین بھی ایک دوسرے پر تنقید کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جس طرح سے آڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے یہ تحریک انصاف اور عمران خان کے لیے کوئی نئی مشکل کھڑی کرسکتا ہے تاہم جس تیزی کے ساتھ آڈیو لیکس آرہی ہیں ان پر بھی خاصی تنقید ہورہی ہے اور اسے غیرقانونی کہہ کر مسترد بھی کیا جارہا ہے۔