خیبرپختونخوا میں 27 سے 30 اپریل کے دوران ہیٹ اسٹروک کا امکان

جمعہ 25 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں 27 سے 30 اپریل کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

پروویشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں 27 سے 30 اپریل کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، شدید گرم موسم کے باعث دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خطرناک ہیٹ ویو، بچاؤ کے لیے کیا احتیاط کی جائے؟

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری  کیا گیا ہے کہ گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا امکان ہے، کسان فصلوں کے لیے پانی کا مناسب انتظام کریں۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، عوامی آگاہی مہم کےذریعے عوام کو گرمی کی لہر سے باخبر رکھا جائے، بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام پانچ کے اوقات میں براہ راست سورج میں نہ نکلے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ میڈیکل سروسز، پیرا میڈیکس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ اور ہیٹ اسٹروک سینٹر کو فعال رکھنے کی ہدایت کریں، مویشیوں اور پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے لگے کیمپس میں کیا سہولت دی جارہی ہے؟

پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، عوام سفر سے پہلے اپنی گاڑی کے انجن میں پانی اور ٹائروں میں پریشر چیک کریں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 30 اپریل سے مغربی سسٹم صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں