پشین،  سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 9 دہشتگرد ہلاک

جمعہ 25 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خنائی بابا میں سی ٹی ڈی نے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین کے علاقے خنائی بابا میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشین : سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگردوں  سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد  شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن سے ایک بڑا سانحہ روکا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سرگرم رہیں گے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے، بلوچستان کے امن و استحکام کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2026 ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ کب ہوگا؟

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر

چینی کمپنیوں نے کیسے پاکستان میں ہونڈا، سوزوکی اور کرولا کی اجارہ داری ختم کی؟

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان آدھی مدت کے اقتدار کے معاہدے کی حقیقت کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ، قلیوں کا ’بوجھ‘ کم

سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیوں؟ حکومت اور پی پی پی اتحاد ختم؟ پی پی پی دوڑ سے باہر؟

کالم / تجزیہ

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا

جیو پالیٹکس اور مذہبی عینک