پہلگام واقعے کے بعد بھارتی الزامات پر پاکستانی فنکاروں کی طرف سے پیغامات

ہفتہ 26 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے واقعے کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے جانے پر پاکستانی فنکار بول پڑے ہیں۔

مختلف سیلیبریٹیز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں بھارت کی طرف سے لگائے جانے والے ان الزامات کو مسترد کیا اور پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شمعون عباسی اور یاسر نواز نے انسٹاگرام پر بھارت کے جنگی جنون پر تنقید کی تو فرحان سعید اور عمیر جسوال نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے وقوفانہ قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz)

شمعون عباسی نے کہا کہ وہ اس حملے میں ضائع ہونے والی جانوں پر تعزیت کرتے ہیں لیکن جو چیز غلط ہے وہ یہ ہے کہ بھارتی میڈیا بغیر صحیح تحقیق کے اتنا جعلی پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بات کہنے سے پہلے پوری صورت حال کو سمجھنے کا وقت لیا جبکہ بھارتی میڈیا صرف جنونیت کی پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shamoon Abbasi (@being_shamoon_)

دوسری طرف یاسر نواز نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا، ‘بھارتیوں کو کیا خیال ہے؟ کیا ہم نے چوڑیاں پہن رکھی ہیں؟ اگر آپ ایٹمی طاقت ہیں تو ہم بھی ایٹمی طاقت ہیں۔ سیاسی اختلافات ایک طرف، ہم سب اپنے ملک کے لیے کھڑے ہیں۔’

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

ماہرین کا گوگل پر زور: بچوں کے لیے یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز بند کریں

پاکستان کی لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستوں پر حملوں کی مذمت، جنگی جرم قرار

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بنگلہ دیش: بی این پی رہنما الیاس علی کے لاپتا ہونے کے معاملے میں نئے انکشافات، سابق حکومت پر سنگین الزامات

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟