پاک بھارت کشیدگی: مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار

اتوار 27 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن آپریشن کے بعد پاکستان اور ہندوستان آمنے سامنے ہیں، اور کشیدگی بڑھ گئی۔ اس دوران مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ

مقبوضہ کشمیرکی خاتون نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جیسے آپ کے دل میں ہندوستان ہے ویسے ہی کشمیریوں کے دل میں پاکستان ہے اور یہ سچ ہے۔

کشمیری خاتون نے کہاکہ ہم کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستانی ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔

کشمیری مسلمان خاتون کی بات سن کر بھارتی ہندو بول پڑا کہ یہ سوچ کی لڑائی ہے۔

مذہبی اسکالرز کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر کی خاتون نے ثابت کر دیا کہ دو قومی نظریہ جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی اساس ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے‘، ہندو پنڈت اپنی حکومت پر برس پڑا

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں، ایسے میں سکھوں نے بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ پاکستان کے ساتھ جنگ کرتے ہیں تو ہم آپ کے ساتھ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp