پاکستان تیزی سے کرپٹوکرنسی کو اپنانے والی معیشتوں میں سے ایک ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اتوار 27 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک میں کرپٹوکرنسی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،ملک میں کرپٹوکرنسی جیسے معاشی لین دین کے متبادل طریقوں کی ترویج  پر کام تیزی سے جاری ہے، پاکستان تیزی سے کرپٹوکرنسی کو اپنانے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی فائنانس کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک ویٹکوف کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں،پاکستان بین الاقوامی سطح پر تیزی سے کرپٹوکرنسی کو اپنانے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک میں کرپٹوکرنسی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ملک میں کرپٹوکرنسی جیسے معاشی لین دین کے متبادل طریقوں کی ترویج کے لیے قوائد و ضوابط کی تشکیل پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وفد نے پاکستان میں کرپٹوکرنسی کے شعبے کی ترویج کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

’پاکستان دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے‘

زیک ویٹکوف نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی وسائل کے حوالے سے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش مواقع موجود ہیں، پاکستان دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ پاکستان نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا میں سرکردہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہم خطے میں اور عالمی سطح پر امن کے قیام میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کا بٹ کوائن مائننگ کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کا مشورہ

ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ، کونسی اہم شخصیات شریک ہوئیں؟

الاقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری پر ’اشتعال انگیزی‘ کا مقدمہ؛ الزامات من گھڑت قرار

امریکی کانگریس ایپسٹین فائلز جاری کرنے پر متفق، ٹرمپ نے بھی اعتراض ختم کردیا

ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی کا درجہ دیدیا

سعودی ولی عہد کا تاریخی وائٹ ہاؤس دورہ: امریکا نے سعودی عرب کو F-35 طیاروں کی منظوری دے دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ