نوشکی سانحہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سول اسپتال کوئٹہ کا ہنگامی دورہ

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کیا جہاں انہوں نے نوشکی میں تیل بردار ٹینکر پھٹنے کے المناک سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیریس نوعیت کے زخمیوں کو ڈاکٹرز کی تجویز پر فوری طور پر کراچی منتقل کیا جائے۔

میر سرفراز بگٹی نے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے مکمل علاج کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ نوشکی میں پیش آنے والا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسز نوشکی روانہ کر دی گئیں اور 70 سے زائد زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وزیر صحت اور ماہر ڈاکٹرز زخمیوں کی نگہداشت میں مصروف ہیں، جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے حادثے کے فوری بعد اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے اس موقع پر صحت کے شعبے میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی غفلتوں سے محکمہ صحت متاثر ہوا ہے، لیکن اب ہم اس میں انقلابی اصلاحات لا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ عام غریب بلوچ شہری کو صحت کی بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔ وزیراعلیٰ نے سول اسپتال میں موجود صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بریفنگ بھی لی، اور زخمیوں کے لیے طبی خدمات کی تسلسل کے ساتھ فراہمی پر زور دیا۔

انہوں نے سرکاری شعبے میں صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مقامی سطح پر مریضوں کے معیاری علاج کو ممکن بنانے کے اقدامات کو سراہا، اور طبی عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل