نوشکی: تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، متعدد افراد جھلس گئے

پیر 28 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگے لگنے سے دھماکا ہوا ہے جس سے متعدد افراد جھلس گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوشکی میں تیل بردار ٹرک کی ٹینکی میں گیس ویلڈنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی اور دھماکا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جھلسنے والوں میں ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد سومرو کے مطابق  دھماکے میں 40 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جن میں سے 15 کی حالت تشویش ناک ہے، زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہاکہ واقعہ کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، اور افسوسناک واقعہ کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم