امیتابھ بچن نے کس اداکارہ کو منانے کے لیے گلاب سے بھرا ٹرک بھیجا تھا؟

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہر اداکار کی ہے لیکن ماضی میں ایک معروف اداکارہ نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر امیتابھ بچن نے گلاب کی پتیاں نچھاور کر کے اداکارہ کو اپنے ساتھ کام کرنے پر آمادہ کیا۔

وہ اداکارہ جیا بچن یا ریکھا نہیں کر رہے بلکہ معروف اداکارہ سری دیوی تھیں، جن کے ساتھ امیتابھ بچن کام کرنا چاہتے تھے۔

امیتابھ بچن اور سری دیوی نے 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ’خدا گواہ‘ میں ایک ساتھ کام کیا۔ جب فلم کے ہدایتکار نے امیتابھ بچن کو مرکزی کردار کی پیشکش کی اور بتایا کہ وہ سری دیوی کو ان کے ساتھ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں، تو امیتابھ بچن کو لگا کہ چونکہ وہ دونوں پہلے ہی 2 فلموں میں کام کر چکے ہیں، شاید تیسری بار سری دیوی اس کے لیے تیار نہ ہوں۔ ان کا اندازہ درست نکلا کیونکہ سری دیوی نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جیا بچن اور امیتابھ بچن کی محبت کیسے پروان چڑھی؟

سری دیوی کو منانے کے لیے امیتابھ بچن نے انہیں گلابوں سے بھرا ایک ٹرک بھیجا۔ سری دیوی ان کے اس انداز پر حیران رہ گئیں اور ایک شرط پر فلم کا حصہ بننے پر آمادہ ہو گئیں۔

 سری دیوی نے کہا کہ وہ ’خدا گواہ‘ میں صرف اسی صورت میں کام کریں گی اگر انہیں ماں اور بیٹی دونوں کا کردار ادا کرنے کا موقع ملے۔ فلم سازوں نے ان کی شرط مان لی، اور سری دیوی نے فلم میں دوہرا کردار ادا کیا۔ 5.7 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم ’خدا گواہ‘ 1992 کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بنی۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور سری دیوی کے مداحوں نے دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ گوری شندے کی 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’انگلش ونگلش‘ میں آخری مرتبہ دیکھا تھا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا: امن کمیٹی کے نام پر دہشتگرد سرگرمیاں، جنوبی اضلاع میں شہری عدم تحفظ کا شکار

سانحہ پمز، بچوں کو کیوں نہ بچایا جا سکا؟، تحقیقاتی کمیٹی نے 11 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی

خیبر پختونخوا: بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹی کا منصوبہ ناکام

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں