امریکی شہریوں کو پاکستان اور بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت، ٹریول ایڈوائزری جاری

اتوار 4 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے پاکستان اور بھارت میں سفر پر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹریول ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو پاکستان اور بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار

امریکی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ جرائم اور دہشتگردی کے پیش نظر بھارت کے سفر سے گریز کریں، کیوں کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں حملوں کے خطرات موجود ہیں۔

ٹریول ایڈوائزری کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر مسلح تصادم کے خطرات ہیں، جبکہ وسطی اور مشرقی بھارت کے حصے غیر محفوظ ہیں۔ ٹریول ایڈوائزری میں منی پور کو تشدد اور جرائم کی وجہ سے غیرمحفوظ قرار دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سیاحتی مقامات پر تشدد، جرائم اور جنسی حملوں کی رپورٹس ہیں، جبکہ بھارتی حکام کے مطابق ملک میں ریپ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹریول ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں دہشتگرد بغیر کسی وارننگ کے حملہ کر سکتے ہیں، بھارت میں سیاحتی مقامات، نقل و حمل کے مراکز،  شاپنگ مالز اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سرحدوں پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، سرحد اور ایل سی کے قریبی علاقوں میں مسلح تصادم ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود بھارتی امپورٹ اور ایکسپورٹ کے لیے بند

ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خطرات موجود ہے، سیکیورٹی خدشات پر پاکستانی حکومت نے امریکی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سمندری جہازوں کوقبضے میں لینا میری ٹائم قوانین کی خلاف ورزی، روس کا امریکی کارروائی پر ردعمل

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟