بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلادیش نے بھارت میں ورلڈکپ کھیلنے سے متعلق اپنے مؤقف پر سختی سے قائم رہنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اور ملکی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ متبادل وینیو کے طور پر سری لنکا میں میچز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے، آئی سی سی کی جانب سے میچر سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر آئی سی سی کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نہیں گئے تو بنگلہ دیش کے پوائنٹس ضائع؟ آئی سی سی کی دھمکی منافقت قرار

ڈھاکا میں بی سی بی صدر امین الاسلام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا کہ بنگلادیش ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے اور کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے، تاہم کسی بھی صورت میں کھلاڑیوں کی سلامتی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو مؤثر انداز میں اپنا مؤقف پیش کیا جائے گا اور امید ہے کہ عالمی ادارہ غیرجانبداری کے ساتھ بنگلادیش کے تحفظات کو سنے گا۔

ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے بھیجے گئے خط میں بھارت میں بنگلادیشی کھلاڑیوں کو درپیش سیکیورٹی خدشات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، جو ایک بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو مستفیض الرحمان کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کا کہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں کھیل کے لیے ماحول مکمل طور پر محفوظ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش آج رات یا کل تک آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھے گا اور اس میں واضح کیا جائے گا کہ موجودہ حالات میں بھارت بنگلادیشی کھلاڑیوں کے لیے محفوظ وینیو نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش نے ورلڈکپ کے لیے سخت محنت کی ہے اور امید ہے کہ آئی سی سی کوئی قابلِ قبول حل نکالے گا۔

اس موقع پر بی سی بی صدر امین الاسلام نے کہا کہ کسی بھی غیرملکی دورے کے لیے حکومتی اجازت ضروری ہوتی ہے، اس لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ حکومت کے فیصلے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیکیورٹی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو بنگلادیش اپنے حق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا بھی میزبان ممالک میں شامل ہے اور وہاں میچز کھیلنے کی خواہش بالکل جائز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش کی بھارت سے میچز منتقل کرنے کی درخواست مسترد، بھارتی میڈیا

بی سی بی صدر نے یہ بھی کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ آئی سی سی نے سری لنکا میں میچز کرانے کو ناممکن قرار دیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان ایسے ہی حالات پیدا ہوئے تھے، جس کا حل نکالا گیا، اس لیے موجودہ معاملے میں بھی مناسب حل کی توقع ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ورلڈکپ اپنی جگہ اہم ہے، لیکن سیکیورٹی کے معاملے پر بنگلادیش اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم لیڈر کے خلاف کسی بھی حملے کو اعلان جنگ سمجھا جائےگا، ایرانی صدر نے خبردار کردیا

غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے لیے ایک ارب ڈالر دینا ہوں گے، ٹرمپ انتظامیہ نے 60 ممالک کو چارٹر بھیج دیا

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ ایڈوائزری پینل کی تشکیل پر اعتراض اٹھا دیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی گل پلازہ آتشزدگی: صدر زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

ویڈیو

کراچی: گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا، 6 افراد جاں بحق، عمارت کے کئی حصے منہدم

مردان جیل کے قیدی ہنر سیکھنے کے ساتھ ساتھ کمائی بھی کرنے لگے، مگر کیسے؟

کشمیری وازوان، ذائقوں کی روایت اور تاریخ

کالم / تجزیہ

منٹو کا ہم راہی

مصدق سے مادورو تک

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے