سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 8 خوارج ہلاک

پیر 5 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

4 اور 5 مئی کے 2 دنوں میں صوبہ خیبرپختونخوا میں متعدد آپریشنز کے دوران 8 خوارج مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں انٹیلی جنس  پر مبنی آپریشن  کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں خوارج کو دھر لیا، اور3 خوارج کو ہلاک کردیا۔

ادھر جنوبی وزیرستان کے ضلع میں کیے گئے ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں، سیکیورٹی فورسز نے 2 خوارج کو  ہلاک کردیا۔ تاہم اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن عزیز کے بہادر فرزند، نائیک مجاہد خان (عمر: 40 سال، رہائشی ضلع کوہاٹ) بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت سے ہمکنار ہوئے۔

خیبر اور بنوں کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان 2 مزید جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں 3 خوارج مارے گئے۔

مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ یہ خوارج علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے۔

علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کھودا پہاڑ نکلا تابنا‘، اٹلی کی سبز ممی کا معمہ حل ہوگیا!

کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے بین الاقوامی میچ کھیل کر فٹبال کی دنیا میں باضابطہ قدم رکھ لیا

لیبیا میں پھنسے 309 بنگلہ دیشی شہری وطن واپس پہنچ گئے

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟