کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے بین الاقوامی میچ کھیل کر فٹبال کی دنیا میں باضابطہ قدم رکھ لیا

جمعہ 31 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹبال لیجنڈ اور پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر نے ترکی میں جاری فیڈریشن کپ کے دوران پرتگال کی انڈر 16 ٹیم کے لیے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیل کر فٹبال کی دنیا میں باضابطہ قدم رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال کی تاریخ کا نیا سنگِ میل، کرسٹیانو رونالڈو کے 950 گول مکمل

جمعرات 30 اکتوبر کو ہونے والے میچ میں 15 سالہ رونالڈو جونیئر نے اضافی وقت میں میدان میں اتر کر مختصر لیکن یادگار آغاز کیا، جہاں پرتگال نے میزبان ترکی کو 0 – 2 سے شکست دی۔ پرتگال کے لیے اسپورٹنگ سی پی کے سیموئل تاوریس اور ایس سی براگا کے رافائل کابریل نے گول کیے۔

یہ ڈیبیو اس وقت سامنے آیا جب رونالڈو جونیئر نے سعودی عرب میں النصر کلب کی نوجوان ٹیم میں عمدہ کارکردگی دکھائی، جہاں ان کے والد بھی سینیئر ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں۔

اس سے قبل رواں سال رونالڈو جونیئر نے کروشیا کے خلاف ولاتکو مارکووچ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں 2 گول کر کے پرتگال کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی دلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے فٹبالر قرار

پرتگالی کوچ کے مطابق ’وہ صبر، محنت اور درست تربیت کے ساتھ کھیل سیکھ رہا ہے۔ اس کے نام سے دباؤ ضرور ہے، لیکن وہ اپنی جگہ اپنی محنت سے بنا رہا ہے۔‘

دوسری جانب، کرسٹیانو رونالڈو سینئر مسلسل فٹبال کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، حال ہی میں وہ 950 سے زائد گول مکمل کر کے مردوں کے عالمی فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن چکے ہیں۔

رونالڈو نے ماضی میں اپنے بیٹے کی خواہشات پر بات کرتے ہوئے کہا تھا، ’وہ مجھ سے کہتا ہے کہ وہ مجھ سے بہتر بننا چاہتا ہے۔ میں اسے کہتا ہوں کہ یہ آسان نہیں، لیکن اگر محنت کرو تو ناممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا

پرتگال کی انڈر 16 ٹیم اب اپنے اگلے میچ میں یکم نومبر کو ویلز اور 4 نومبر کو انگلینڈ کا سامنا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مدینہ ہائی وے پر بس حادثے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق

غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟

سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی

ویڈیو

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری

گھر کے کچن سے فوڈ برانڈ تک کا سفر: چکوال کے جوڑے نے محنت سے مثال قائم کردی

کالم / تجزیہ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے

جنات، سیاست اور ریاست

سارے بچے من کے اچھے